گجرات: ریلوے ملازم کا پھاٹک بند کرنا جرم بن گیا
بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کا ساتھیوں سمیت گیٹ مین پر بہیمانہ تشدد ، ویڈیو وائرل
واقعہ ڈھیرو گھنہ پھاٹک نمبر 65 پر پیش آیا جہاں پھاٹک بند کرنے پر ڈرائیور کنڈیکٹر نے پھاٹک کھلوانے کے لیئے گیٹ مین پر تشدد کرنا شروع کر دیا دوران تشدد ٹرین بھی آ گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین ہارن دے رہی ہے مگر پھاٹک کیپر تشدد کیوجہ سے سبز جھنڈی نہیں لہرا پا رہا واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، ویڈیو میں پانچ سے چھ افراد نے گیٹ مین پر ڈنڈوں سوٹوں اور تھپڑوں کی بارش کردی بس ڈرائیور شہزاد اور کنڈکٹر شمس کو گیٹ مین افضل کی جھنڈی سے مارتے بھی دیکھا جاسکتا، جھگڑے کے دوران پشاور جانے والے 47 اپ رحمان بابا ایکسپریس آگئی جسے زبردستی رکوانے کی کوشش کی گئی ٹرین آنے سے پہلے پھاٹک بند کرنے کی بنا پر جھگڑا ہوا، ٹرین آنے کا ٹائم ہوا تھا جس وجہ سے بس ڈرائیور کو گیٹ مین نے ریلوے لائن سے گاڑی گزارنے سے منع کیا ، اگر پھاٹک بند نہ کیا جاتا تو حادثہ پیش آسکتا تھا ریلوے ملازم وزیر ریلوے سے انصاف کا منتظر ہے