صادق آباد میں پولیس نے نجی اسپتال سے ڈاکوؤں کے علاج معالجے میں ملوث دو ڈاکٹر گرفتار

صادق آباد میں پولیس نے ایک نجی اسپتال پر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں اور ڈاکوؤں کے علاج معالجے میں ملوث دو ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ڈاکٹر راؤ ندیم اور ڈاکٹر عثمان شامل ہیں، جن پر الزام ہے کہ وہ علاقے میں سرگرم جرائم پیشہ عناصر کو میڈیکل سہولتیں فراہم کر رہے تھے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ بلوچستان کے معروف دہشتگرد کمانڈر فاروق کا علاج بھی اسی اسپتال میں کیا گیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ اسپتال مبینہ طور پر زخمی دہشتگردوں اور ڈاکوؤں کے لیے محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔
کارروائی کے دوران اسپتال سے متعدد حساس دستاویزات، اور مریضوں کا مشکوک ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ جبکہ گرفتار ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
جبکہ انتظامیہ کی جانب سے نجی ہسپتال کو تاحال سیل نہیں کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں