وانا بازار میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک سپر مارکیٹ کے اندر بارودی مواد سے بھری بوری برآمد کرلی۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا بازار میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک سپر مارکیٹ کے اندر بارودی مواد سے بھری بوری برآمد کرلی۔ بوری میں دیسی ساختہ بم چھپایا گیا تھا جس کا مقصد شہریوں کو نشانہ بنانا اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانا تھا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد کو محفوظ مقام پر منتقل کر کے ناکارہ بنا دیا۔ حکام کے مطابق، سیکیورٹی فورسز کی تیز اور مؤثر کارروائی کے باعث علاقے کو ایک بڑے سانحے سے بچا لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں