نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر دس روز سے لاپتا — “ڈکی بھائی” کیس کی تحقیقات کرنے والے افسران بھی غائب
عدالت نے پولیس کو واٹس ایپ ڈیٹا کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی
اسلام آباد
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان دس روز گزرنے کے باوجود تاحال بازیاب نہیں ہو سکے۔ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی، جہاں ڈی ایس پی لیگل نے عدالت کو بتایا کہ لاپتا ڈپٹی ڈائریکٹر یوٹیوبر “ڈکی بھائی” سے متعلق کیس کی تحقیقات کر رہے تھے۔
ڈی ایس پی لیگل کے مطابق، اسی کیس کی تحقیقات میں شامل دیگر افسران بھی غائب ہیں۔ دورانِ سماعت پولیس نے واٹس ایپ ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت مانگا، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
عدالت نے پولیس کو مغوی افسر کی بازیابی کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔