جنوبی افریقا نے پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دیدی، سیریز 1-1 سے برابر

*💥جنوبی افریقا نے پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دیدی، سیریز 1-1 سے برابر*

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم ناقص بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقا کو صرف 68 رنز کا ہدف دے سکی جسے افریقی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

پنڈی ٹیسٹ میں آج کھیل کے چوتھے دن کے آغاز سے ہی قومی ٹیم مشکلات میں گھری رہی اور پہلے سیشن میں ہی ایک کے بعد ایک وکٹ گرنا شروع ہوگئی۔

آج کھیل کے آغاز میں سب سے پہلے پاکستان کے بابراعظم 50 رنز پر کر آوٹ ہوئے جس کے بعد تھوڑی ہی دیر میں دیگر بیٹرز بھی پویلین لوٹ گئے اور محمد رضوان 18 رنز بنا سکے۔

اس کے بعد سلمان علی آغا نے 28 اور ساجد خان نے 13 رنز بنائے جب کہ نعمان علی اور شاہین آفریدی صفر رنز پر آؤٹ ہوئے، آصف آفریدی صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 68 رنز کا ہدف دیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے سیمن ہارمر نے 6 وکٹیں حاصل کیں جب کہ کیشو مہراج نے 2 اور کگیسو ربادا نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

دوسری اننگز میں جنوبی افریقا نے 68 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے دوسرے اننگز میں ایڈم مرکرم 42 رنز جب کہ ٹرسٹن اسٹبز صفر رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ریان ریکلٹن 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 333 بنائے تھے جس کے جواب میں مہمان ٹیم نے 404 رنز بنائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں