نیب خیبر پختونخوا نے سی اینڈ ڈبلیو کے ھیڈ کلرک قیصر اقبال کو گرفتار کر لیا ہے،

نیب خیبر پختونخوا نے قیصر اقبال کو گرفتار کر لیا ہے، جو پاکستان کے سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈلز میں سے ایک کا مبینہ ماسٹر مائنڈ بتایا جا رہا ہے۔
‏قیصر، جو ابتدا میں مواصلات و تعمیرات (C&W) محکمہ میں کلرک تھا اور بعد میں ہیڈ کلرک کے عہدے پر فائز ہوا، پر الزام ہے کہ اس نے جعلی بلز اور چیک تیار کر کے سرکاری فنڈز میں خردبرد کی۔
‏نیب نے کارروائی کے دوران سونا، غیر ملکی کرنسی، لگژری گاڑیاں، اور اربوں روپے مالیت کی جائیداد کے کاغذات برآمد کر لیے۔
‏قیصر اقبال اور ان کی اہلیہ کو جسمانی ریمانڈ پر لیا گیا ہے، جبکہ نیب نے اپنی تحقیقات کو سرکاری اہلکاروں، بینکرز، اور ٹھیکیداروں تک وسیع کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں