قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں مذاکرات کے بعد پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر متفق اگلا دور 25 اکتوبر کو استنبول میں ہوگا

*🔴دوحہ: قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں مذاکرات کے بعد پاکستان اور افغاـ نستان جنگ بندی پر متفق*

*🔘قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا فیصلہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ہوا۔*

*📌دونوں ممالک نے فالو اپ ملاقاتیں کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے، تاکہ جنگ بندی کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے اور اس کے نفاذ کی قابلِ اعتماد اور پائیدار نگرانی کی جا سکے، قطری وزارت خارجہ*

*📌قطری وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی خطے میں پائیدار امن کے قیام کی مضبوط بنیاد فراہم کرے گی۔ امید ہے جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کا خاتمہ کرے گی۔*

*🔘پاکستان اور افغانستان، ثالثوں کی موجودگی میں 13 گھنٹے طویل بات چیت کرتے رہے۔ افغانستان نے تسلیم کیا ہے کہ وہ آئندہ ٹی ٹی پی سمیت کسی بھی ایسے دہشت گرد گروپ کی مدد نہیں کرے گا جو پاکستان پر حملہ کرتا ہو۔*

▪️ کسی بھی ایسے گروپ کی افغانستان میں موجودگی پر میکانزم بنانے کے لیے پاکستان اور افغانستان کے درمیان اگلی نشست 25 اکتوبر کو استنبول میں دوبارہ ہوگی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں