پشاور/ سہیل آفریدی منتخب
پشاور: سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب
پشاور: سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ منتخب کر لئے گئے
پشاور: نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے پی ٹی آئی کو 73 ووٹ درکار تھے
پشاور: 90 ارکان نے سہیل آفریدی پر اعتماد کا اظہار کر دیا
پشاور: سپیکر نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے طریقہ کار کا اعلان کر دیا
پشاور: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ گورنر نے سوشل میڈیا پر شائع بھی کئے،سپیکر
پشاور: سرکاری طور پر استعفیٰ موصول ہونے کی سرکاری رسید بھی گورنر ہاؤس نے جاری کی،سپیکر
پشاور: میں بطور سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کی توثیق کرتا ہوں، سپیکر
پشاور: گورنر کے پاس استعفیٰ منظور کرنے کے علاؤہ کوئی اختیار نہیں، سپیکر
پشاور: وزیراعلی، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا طریقہ کار موجود ہے،سپیکر
پشاور: وزیراعلیٰ کے انتخاب ائین کے مطابق ہوگا، سپیکر بابر سلیم سواتی
پشاور: ایوان میں غیر حاضر ارکین اسمبلی کے لئے گھنٹیاں بجائی جائیں گی،سپیکر
پشاور: پانچ منٹ گھنٹیاں بجانے کے بعد ایوان کے دروازے بند کئے جائیں گے، سپیکر
وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے والے علی امین گنڈاپور نے کہا ہے، میں سہیل آفریدی کو پیشگی مبارک باد پیش کرتا ہوں، فسطائیت کے خلاف جنگ میں ہم سرخرو ہوں گے، میں مستعفی ہوچکا ہوں، جمہوری عمل کو مذاق نہ بنائیں، بحثیت وزیراعلیٰ میں نے جو کچھ کیا اس کے دستاویز موجود ہیں، اچھا کیا یا برا کیا، میں نے کام کیا، ہم جب برسر اقتدار آئے تو خزانے میں پچیس دن کے لئے تنخواہوں کی رقم موجود تھی، آج خیبرپختونخوا کا خزانہ بھرا ہوا ہے ، اپوزشن کا گلہ ہوگا کہ میں نے آپ کو فنڈز نہیں دیا لیکن آپ کے حلقوں کو فنڈز دیا، بانی ہمارے لئے قربانی دے رہے ہیں، تحریک جاری رہے گی، وفاقی حکومت ہمارے صوبے میں امن ومان پر توجہ دے، ملکی مسائل کا واحد حل قیدی نمبر 804 کی رہائی ہے، دنیا میں مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں، ہماری جدوجہد پاکستان کے لئے جاری رہے گی، میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میں نے بانی کے حکم پر کرسی قربان کی، جو کارکن علی امین گنڈاپور کو جوتے لہرا رہے تھے آج ان کے لئے تالیاں بجا رہے ہیں