ااسلام آباد (کرائم رپورٹر سلمان بھٹی)
اسلام آباد کے علاقے مین گولڑہ موڑ چوک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں نے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والے ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مقتول نوجوان امین اسلامک بینک کے اے ٹی ایم سے پیسے نکال رہا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل سوار ڈاکو وہاں پہنچے اور اس سے رقم چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، ایس ایچ او تھانہ نون اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
سلام آباد: گولڑہ موڑ چوک پر نوجوان کے قتل کا معاملہ
گولڑہ موڑ پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
نوجوان کے قتل کی وجہ پرانی دشمنی نکلی، ذرائع
نوجوان 2023 میں قتل کے مقدمے میں عدالت سے بری ہوا تھا، پولیس ذرائع
پولیس نے نوجوان کے قتل کی تحقیقات شروع کر دی