پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرا اقتصادی جائزہ آئندہ ہفتے مکمل ہونے کا امکان اقتصادی جائزہ مزاکرات کا حتمی راؤنڈ کل سے شروع ہوگا

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرا اقتصادی جائزہ آئندہ ہفتے مکمل ہونے کا امکان

آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی جائزہ مزاکرات کا حتمی راؤنڈ کل سے شروع ہوگا

جائزہ مزاکرات میں اب تک مختلف وزارتوں اور ڈویژن سے بات چیت ہو چکی،

ایف بی آر سے ٹیکس اہداف شاٹ فال سمیت اصلاحات پر مزاکرات ہوئے

معاشی ٹیم نے ملکی معاشی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کیا

سیلابی صورتحال، صوبائی بجٹ سرپلس اہداف بارے بات چیت کے دو راؤنڈ ہوئے،

صوبائی بجٹ سر پلس اہداف بارے نظر ثانی بات چیت آئندہ ہفتے دوبارہ ہوگی،

پاور سیکٹر کے گردشی قرض کو ختم کرنے کیلئے ڈیڈ لائن طے پا چکی،ذرائع

مشن نے 11 ارب ڈالر کے تجارتی اعداد و شمار کے فرق پر بھی وضاحت طلب کر لی،ذرائع

دو مالی سالوں کے دوران درآمدی اعداد و شمار میں 11 ارب ڈالر کا تضاد آئے تھے

آئی ایم ایف کا حکومت سے شفاف اور واضح ابلاغی پالیسی اپنانے کا مطالبہ،ذرائع

2023-24 میں پرال کے اعداد و شمار پاکستان سنگل ونڈو سے 5.1 ارب ڈالر کم نکلے تھے،

مالی سال 2024 میں یہ فرق بڑھ کر 5.7 ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا،

تجارتی ڈیٹا میں فرق عوام کے سامنے واضح کیا جائے،آئی ایم ایف کا مطالبہ

اعدادوشمار تضاد سے بیرونی کھاتوں کے اعداد و شمار پر اعتماد متاثر ہو رہا،مشن کے تحفظات،ذرائع

آئی ایم ایف نے بیورو آف شماریات اور وزارتِ منصوبہ بندی سے وضاحت طلب کرلی،ذرائع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں