دہشتگردی ایکٹ کے مقدمے میں علیمہ خان ودیگر ملزمان پر فردجرم 8 اکتوبر کو عائد کی جائیگی ملزمان میں مقدمے کے چالان کی نقول تقسیم

پی ٹی آئی کے 26نومبر2024 احتجاج کے ضمن میں تھانہ صادق آباد میں دہشتگردی ایکٹ سمیت جلاؤ گھیراؤ و،کار سرکار مداخلت توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت درج کے مقدمے میں علیمہ خان ودیگر ملزمان پر فردجرم 8 اکتوبر کو عائد کی جائیگی بدھ کے روز عدالت نے علیمہ خان اور ان کے ساتھ شریک دیگر ملزمان میں مقدمے کے چالان کی نقول تقسیم کردی
*وی او*
انسداد دہشتگردی عدالت میں علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی علیمہ خانم اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔عدالت نے علیمہ خان ودیگر ملزمان کی حاضری کے بعد ان میں مقدمے کے چالان کی نقول تقسیم کردی جبکہ عدالت نے علیمہ خان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیئے 8 اکتوبر کی سماعت مقرر کردی
علیمہ خانم پر کارکنان کو پرتشدد احتجاج پر اکسانے کا الزام ہے جبکہ علیمہ خانم پر جلائو گھیرائو،کار سرکار میں مداخلت کا بھی الزام ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں