شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے لانس حوالدار سعید احمد کی نماز جنازہ پنڈی گھیب میں ادا

شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے لانس حوالدار سعید احمد کی نماز جنازہ پنڈی گھیب کے علاقے میانوالہ میں ادا کر دی گئی شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوان لانس حوالدار سعید احمد (آرٹلری) نے وطن عزیز کی سلامتی اور افواج پاکستان کی عظمت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے بہادری سے جام شہادت نوش کیاشہید کا تعلق ضلع اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب، یونین کونسل میانوالہ کے گاؤں بھوناوالی سے تھا،شہید کی نماز جنازہ میں اعلی فوجی حکام ،سرکاری افسران ،سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک جمشید الطاف خان ،سابق امیدوار پنجاب اسمبلی ملک امانت خان راول ،سابق ناظم یونین کونسل ملک محمداکرم خان،سابق چیئرمین یونین کونسل ملک عبدالرحمان ،سابق ناظم پنڈ سلطانی سید سبطین حسین شاہ ،سابق چیئرمین یونین کونسل کھنڈہ ملک غلام حسین آف چھجی مار ،ملک سعد طارق پنڈی گھیب،معززین علاقہ ،سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیرتعداد میں شرکت کی شہید نے پسماندگان میں بیوہ ، دو بچے اور بزرگ والدین چھوڑے ،اہل علاقہ اور پوری قوم شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے،اس مو قع پر سابق ناظم یونین کونسل میانوالہ ملک محمداکرم خان جوریٹائر ڈ فوجی بھی ہیں نے پرجو ش انداز میں پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ با د کے نعرے بھی لگائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں