مریم نواز کے سندھ کے خلاف بیانات پر پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے ایوان سے واک آؤٹ کرلیا

مریم نواز کے سندھ کے خلاف بیانات پر پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے ایوان سے واک آؤٹ کرلیا

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع
قومی اسمبلی اجلاس/ سید نوید قمر
پچھلے کچھ دنوں میں جو بیانات سامنے آئے وہ نامناسب ہیں
میں مانتا ہوں ہماری طرف سے بھی بیانات ائے
بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب حکومت کی تعریف کی
پنجاب حکومت کی تعریف کرنا ہمارے کچھ لوگوں کو پسند نہیں آیا
سید نوید قمر
ہمیں کہا جاتا ہے کہ حکومت کو کندھا دیا ہوا ہے
یہ سب کچھ ہم جمہوریت کی بہتری کیلئے کر رہے ہیں
ہم قومی مفاد کی وجہ سے آپ کے ساتھ ہیں
ہمیں وزارتیں نہیں چاہئیں لیکن آپ عزت دے سکتے ہیں
وہ وقت دور نہیں کہ ہم اپوزیشن بنچوں پر بیٹھ جائیں
اس کے بعد پھر آپ آپ اکیلے حکومت چلائیں

مریم نواز کی تقریر پر بہت افسوس ہوا
ہمارا پنجاب ہمارا پانی اس بات کا کیا مطلب ہے
انڈس تو پورے ملک کا ہے سارے صوبوں سے گزرتا ہے
ان حالات میں بہت مشکل ہو رہا ہے کہ حکومتی بنچوں پر بیٹھیں
ہماری تقاریر پر کسی کی دل آزاری ہوئی تو ہم معذرت خواہ ہیں
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
پیپلز پارٹی کا احتجاج ہمارے گھر کا معاملہ ہے
سیاست میں گرما گرمی چلتی رہتی ہے
گھر کے بڑے اس مسئلے کو بیٹھ کر حل کر لیں گے
قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ گیارہ بجے تک ملتوی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں