حماس نے امریکی صدر ٹرمپ پلان مسترد۔کر دیا کہا کہ آزاد ریاست تک ہتھیار نہیں ڈالیں گے
حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ امن منصوبے کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک تنظیم ہتھیار نہیں ڈالے گی
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے منصوبے پر عمل درآمد کی حمایت کا اعلان کیا اور اسے اسرائیل کی سلامتی کے لیے موزوں قرار دیا ہے
امریکی صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کرائی کہ اگر حماس معاہدہ مسترد کرتی ہے تو جو کچھ آپ کو کرنا ہے اس کے لیے میری مکمل حمایت آپ کے ساتھ ہے
ماہرین کے مطابق اس مؤقف نے خطے میں مذاکراتی عمل کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے اور فی الحال امن عمل غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے
#