عملہ سول ڈیفنس نے اٹک سنجوال روڈپر جھلا خان چوک میں عرصہ دراز سے غیر قانونی ایرانی تیل فروخت کرنے والے اویس تنولی پیٹرولیم پر چھاپہ مار کر وہاں سےبھاری مقدار میں ایرانی تیل برآمد کرکے دوکان موقع پر ہی سیل کر کے رپورٹ متعلقہ اداروں کوبھیج دی ،تاہم بااثر غیر قانونی ایرانی تیل فروخت کرنے والے نے سرکاری حکام کے جاتے ہی سیل توڑ کروہاں موجود ایرانی تیل کو رکشوں میں لوڈکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاشہریوں نے ڈپٹی کمشنر اٹک راو عاطف رضااور ڈی پی او سر دار موراہن خان سے مطالبہ کیاکہ جھلا خان چوک میں ایرانی تیل فروخت کرنے والے منہ زور جو سر کاری سیل توڑنے کا مرتکب ہواہے اسے علاقہ کے بد نام زمانہ سماج دشمن عناصر کی حمایت اور سر پر ستی حاصل ہے اس وجہ سے اس نے قانو ن کو موم کی ناک بنا کر سیل توڑ دی جبکہ سیل توڑے جانے کے بعد محکمہ کی جانب سے کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی گئی ،یادرہے کہ ایرانی تیل سے قومی خزانہ تیل پر عائد ٹیکس سے محروم ہو جاتاہے اور حکومت کو اس غیر قانونی تیل کی فروخت سے سالانہ اربوں ڈالر خسارے کا سامناہے ۔
