انا للہ وانا الیہ راجعون
سینئر جرنلسٹ مظہر اقبال آج صبح ٹی چوک روات کار ایکسڈنٹ میں انتقال کر گئے
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا اسلام آباد کےسینئر صحافی مظہر اقبال کے حادثہ میں انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا مرحوم کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی وتعزیت
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا سینئر صحافی مظہر اقبال کی سڑک حادثہ میں انتقال پر اظہار افسوس
وفاقی وزیر اطلاعات کا مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار
مظہر اقبال نے آزادی صحافت اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے نمایاں کردار ادا کیا ہے، عطاء اللہ تارڑ
مظہر اقبال صحافت کے معیار اور اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہ کرنے والے صحافیوں کے طور پر جانے جاتے تھے، عطاء اللہ تارڑ
مظہر اقبال کے انتقال سے شعبہ صحافت میں پیدا ہونے والا خلاء تادیر پُر نہیں ہو سکے گا، عطاء اللہ تارڑ
اللہ تعالیٰ صحافی مظہر اقبال کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین عطاء اللہ تارڑ
وفاقی سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن کا سینئر صحافی مظہر اقبال کے سڑک حادثہ میں انتقال پر اظہار افسوس
وفاقی سیکریٹری اطلاعات اور پی آئی او کا مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار
مظہر اقبال ایک بااصول، باہمت اور کہنہ مشق صحافی تھے جنہوں نے ہمیشہ صحافتی اقدار کو فروغ دیا، عنبرین جان
مظہر اقبال صحافت کے شعبہ کا معتبر حوالہ تھے، ان کے انتقال سے میڈیا انڈسٹری ایک تجربہ کار اور باوقار شخصیت سے محروم ہو گئی ہے، مبشر حسن
وفاقی سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان اور پی آئی او مبشر حسن نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ
انتہائی رنج و افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ اے ٹی وی کے سابق سینئر رپورٹر مظہر اقبال ایک روڈ ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔
مرحوم ایک باصلاحیت، مخلص اور اپنی پیشہ ورانہ خدمات کے لیے یاد رکھے جانے والے صحافی تھے۔ ان کی ناگہانی وفات صحافتی برادری اور احباب کے لیے گہرے دکھ کا سبب ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔
مزید معلومات اور تعزیتی پیغام کے لیے رابطہ:
رابطہ: بیٹا مظہر اقبال – 0370-0966254
دو دن قبل مظہر اقبال صاحب نے اپنی فیس بک وال پر اذان دیتے ہوئے ویڈیو اپلوڈ کی تھی
*انتہائی افسوسناک خبر*
سینئر صحافی واے ٹی وی کے سینئر رپورٹر مظہر اقبال روڈ پیر کی رات ٹریفک حادثے میں وفات پا گئے ہیں مرحوم اپنے گھر جارہے تھے کہ روات ٹی چوک کے قریب موٹر سائیکل سلپ ہو کر قریبی بیرئیر سے ٹکرا گیا سر کی چوٹ جان لیوا ثابت ہوئی
مرحوم کی نماز جنازہ آج (بروز منگل) بعد نمازِ عصر پاکستان اٹامک انرجی ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی روات میں ادا کی جائے گی
برائے رابطہ:
بیٹا نعمان 03700966254
بھائی خالد اقبال (دی نیوز)
03005127604