ضلعی انتظامیہ اٹک اور محکمہ صحت کی مبینہ عدم توجہی سے اٹک شہر میں ڈینگی نے وبائی صورتحال اختیار کرلی۔

اٹک ضلعی انتظامیہ اٹک اور محکمہ صحت کی مبینہ عدم توجہی سے اٹک شہر میں ڈینگی نے وبائی صورتحال اختیار کرلی۔متعددبار توجہ دلانے کے باوجود ضلعی انتظامیہ اٹک اور محکمہ صحت کے ارباب اختیار کی جانب سے موثراقدامات نہ کیےجانا سمجھ سے باہر ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دوہفتوں سے اٹک شہر میں ڈینگی کی وباء نے اپنے پنجے گاڑھے ہوئے ہیں اورشہر کے ہر علاقےبالخصوص دارالسلام کالونی مہرپورہ اعوان شریف اور پیپلز کالونی کا ہر گھرڈینگی سے متاثر ہے۔ان علاقوں میں ڈینگی سے متعدد اموات ہو چکی ہیں لیکن ضلعی ا نتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سےکسی قسم کے اقدامات نہیں کیے جارہے۔اس صورتحال نے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔اٹک کی عوام نےوزیراعلی پنجاب مریم نوازسے اپیل کی ہے کہ وہ اس سنگین معاملے کا ازخود نوٹس لیں اور غفلت کے مرتکب سرکاری افسران کےخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں