پشاور۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے جرائم پیشہ، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے،
اسی سلسلے میں ڈی ایس پی فقیر آباد کی نگرانی میں کارروائی کے دوران سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم معاذ صافی ولد میر ویس سکنہ ایوب فلور ملز کو گرفتار کرلیا،
گرفتار ملزم نے اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھیں،
کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک عدد رائفل، پستول اور متعدد کارتوس برآمد کرلیے گئے ہیں،
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے،