پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی معاہدہ. اسلام آباد کو پاک سعودی پرچموں کے رنگوں میں ڈھکنے کی تیاریاں

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کے موقع پر جذبہ خیر سگالی کے طور پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو سجا دیا گیا۔

اسلام آباد کی اہم شاہراہوں، انڈر پاسسز، چوراہوں اور انٹرچینجز کو پاکستان اور سعودی عرب کے قومی پرچموں اور خوبصورت برقی قمقموں سے سجایا دیا گیا

ڈپلومیٹک انکلیو، پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ سمیت وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر کو دلکش اور خوبصورت لائٹس سے مزین کیا گیا

جناح کنونشن سینٹر، سرینہ ہوٹل، بلیو ایریا، ایف سکس، ایف سیون سمیت دیگر کمرشل مراکز کو بھی انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے

شاہراہ دستور، مارگلہ ایونیو، جناح ایونیو، اسلام آباد ایکسپریس وے، سری نگر ہائی وے سمیت دیگر اہم شاہراہیں بھی پاک سعودیہ تعلقات کو اُجاگر کرنے کیلئے سجائی گئی ہیں

ان اقدامات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان پائیدار یکجہتی کیلئے نہ صرف ایک خوبصورت خراجِ تحسین ہے بلکہ ایک علامتی گواہ بھی ہیں

سی ڈی اے کا متعلقہ عملہ فیلڈ میں موجود رہ کر شہر کی سجاوٹ کو یقینی بنا رہا ہے

اس اقدام کا مقصد دونوں اسلامی ممالک کے درمیان قائم لازوال دوستی اور بھائی چارے کے رشتے کو خراج تحسین پیش کرنا ہے

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات نہ صرف تاریخی اہمیت کے حامل ہیں بلکہ دونوں ممالک یک جان دو قالب ہیں

شہر کی سجاوٹ میں نمایاں طور پر دونوں ممالک کے قومی پرچم اور روشنیوں سے آراستہ ڈیکوریشنز نے اسلام آباد کے حسن میں اضافہ کیا ہے
سعودی عرب اور پاکستان کی لازوال دوستی میں سی ڈی اے کا اہم کردار ،

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی معاہدہ

اسلام آباد کو پاک سعودی پرچموں کے رنگوں میں ڈھکنے کی تیاریاں

سی ڈی اے کی جانب سے ٹیموں نے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ،

جناح ایونیو، کاسنٹیوشن ایونیو اور کشمیر ہائی وے پر سجاوٹ جاری،

سی ڈی اے اہلکار شہر کے مختلف علاقوں میں متحرک،

اسلام آباد کی بلند عمارتوں کو سبز روشنیوں اور پرچموں سے سجانے کیا تیاریاں جاری ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں