بلوچستان ضلع کیچ کے علاقے شیر بندی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکہ پاک فوج کے 5 جوان شہید کیپٹن وقار احمد، شہداء میں شامل

آئی ایس پی آر کے مطابق

بلوچستان ضلع کیچ کے علاقے شیر بندی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکہ

دھماکے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید ہوگئے

کیپٹن وقار احمد، نائیک اسمت اللہ، لانس نائیک جنید احمد شہداء میں شامل

لانس نائیک خان محمد اور سپاہی محمد ظہور نے بھی جام شہادت نوش کیا

شہداء کا تعلق لورالائی، ڈی جی خان، سکھر، مردان اور صوابی سے تھا

فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کردیا

آپریشن میں بھارتی پراکسی فتنے الهندستان کے 5 دہشتگرد ہلاک

علاقے میں مزید دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری

شہداء کی قربانیاں دہشتگردی کے خلاف عزم مزید مضبوط بناتی ہیں

پاک فوج اور قوم بھارتی سرپرست دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں کو خراج عقیدت

کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔ محسن نقوی

کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ محسن نقوی

شہداء نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے۔ محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کیپٹن وقار احمد اور دیگر شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت

وزیرداخلہ محسن نقوی کی آپریشن میں 5 بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تحسین

قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ محسن نقوی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں