جلال پور پیر والا کے مقام پر M5 موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم
سیلابی پانی کے کٹائو کے باعث موٹروے میں بریچنگ کا خدشہ ہے۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا
پی ڈی ایم اے پنجاب، این ایچ اے اور متعلقہ انتظامیہ موٹروے کے بچاؤ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے
موٹروے کو بڑے کٹاؤ سے بچانے کے لیے سینڈ بیگ اور پتھر استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا
آئندہ 24 گھنٹوں میں جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی میں واضح کمی ہو جائے گی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے
پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاو میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے
پنجند کے مقام پر پانی کا بہاؤ کم ہو کر 3 لاکھ 92 ہزار ہو گیا ہے۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا
گڈو بیراج کے مقام پر پانی کا بہاؤ 6 لاکھ 27 ہزار کیوسک ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے