خیبرپختونخوا میں سیلاب سے 146 افراد جاں بحق ریسکیو ہیلی کاپٹر گرنے سے 3 افراد شہید کشمیر میں 5 شہری بہہ گئے

*خیبرپختونخوا: باجوڑ اور بٹگرام میں بادل پھٹنے، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 20 افراد جاں بحق*

*جبراڑئی میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث ندی نالوں میں طغیانی، بھاری پہاڑی پتھر گرنے سے 7 گھر منہدم، کئی افراد ملبے تلے دب گئے، بٹگرام کے نیل بند گاؤں میں سیلابی ریلے بہنے والے 10 افراد کی لاشیں مل گئی، 18 کی تلاش جاری*

خیبرپختونخوا کے اضلاع باجوڑ اور بٹگرام میں بادل پھٹنے، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 20 افراد جاں بحق اور کئی لاپتہ ہوگئے،

باجوڑ کی تحصیل سلارزئی کے علاقے جبراڑئی میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 7 گھر منہدم ہونے کے باعث کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق باجوڑ کی تحصیل سلارزئی کے علاقہ جبراڑئی میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں ہونے والی طوفانی بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں بھاری پہاڑی پتھروں کی زد میں آکر 7 مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے، ملبے تلے دب کر 10 جاں بحق اور کئی لاپتہ ہوگئے۔

علاقے میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے اور ریسکیو ٹیموں کے لیے راستہ مکمل طور پر بند ہے، امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی آبادی اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے، سالارزئی برسدین جبراڑئی گاؤں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ایکسکیویٹر پہنچائے جا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے باجوڑ کی صورتحال کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر باجوڑ اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے ۔

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر روانہ کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی ہے کہ ریسکیو اور ریلیف کی کاروائیوں کیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، کمشنر ملاکنڈ اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ ریسکیو کاروائیوں کی خود نگرانی کریں، وزیراعلیٰ نے تمام ضلعی انتظامیہ خصوصا دیر اور سوات کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ادھر، بٹگرام میں نیل بند گاؤں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی ریلے کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے جبکہ مزید 18 افراد کی تلاش جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام سلیم خان کے مطابق ضلع بٹگرام اور مانسہرہ کی سرحد پر واقع نیل بند گاؤں میں گزشتہ رات آسمانی بجلی گرنے سے 5 مکانات تباہ ہوگئے، جس کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔

سیلابی ریلے سے شملائی مندروالی کے مقام پر اب تک 10 لاشیں ندی سے برآمد کر لی گئی ہیں، جبکہ مزید افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں، پولیس اور مقامی رضاکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
سیلاب کے باعث گلگت، سکردو، استور، ہنزہ، نگر اور غذر کے تمام سڑک بند ہوگئیں

فائبر کٹنے سے گلگت بلتستان بھر میں موبائل سروس بند ہوگئی
🚨🚨🚨
نیلم رتی گلی میں پھنسے سیاحوں کا ریسکیو آپریشن جاری — 500 سے زائد محفوظ مقام پر منتقل

آج صبح 7 بجے رتی گلی نالہ میں ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا گیا، جو تاحال جاری ہے۔ اب تک 500 سے زائد سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر کے دواریاں پہنچا دیا گیا ہے، جبکہ رتی گلی بیس کیمپ میں اس وقت تقریباً 300 سے زائد سیاح موجود ہیں جنہیں مرحلہ وار ریسکیو کیا جا رہا ہے۔

ایس ڈی ایم اے کی جانب سے تمام سیاحوں کے لیے کھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن میں مقامی افراد، ریسکیو 1122، ٹورازم و ٹریفک پولیس، تھانہ لوات، پاکستان آرمی اور محکمہ شاہرات کا عملہ بھرپور حصہ لے رہا ہے۔

خوش قسمتی سے بارش کا سلسلہ تھم چکا ہے، جس سے آپریشن میں تیزی آئی ہے۔ دو زخمی سیاحوں کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سیاحوں میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عوام سے اپیل کرتی ہے کہ موجودہ موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور محفوظ مقامات پر قیام کریں۔

رابطہ برائے مزید معلومات:
ایس ڈی ایم اے کنٹرول روم: 05822921463
ویب سائٹ: www.sdma.gok.pk

مظفرآباد تحصیل پٹہکہ سرلی سچہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی لاشیں برآمد

گزشتہ دن مظفرآباد کی تحصیل پٹہکہ کے علاقے سرلی سچہ میں شدید بارش سے پیدا ہونے والی طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ایک مکان مکمل طور پر ملبے تلے دب گیا، جس میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

وزیرِ اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی ہدایت پر فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور جموں و کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے رضاکاروں کی انتھک کوششوں کے بعد تمام جاں بحق افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی متاثرہ خاندان سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور عوام سے اپیل کرتی ہے کہ موسمی خطرات کے پیش نظر محتاط رہیں اور محفوظ مقامات پر رہائش اختیار کریں۔

*موجودہ موسمی صورتحال بارے اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (SDMA) کی جانب سے رات سے جاریہ ریسکیو / ریلیف کے عمل کی تفصیل

مظفرآباد، کوھالہ مظفراباد روڈ شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند، بحال کر دی گئی

مظفرآباد میں حالیہ شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کوھالہ مظفرآباد روڈ عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند ہو گئی تھی۔ وزیرِ اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی ہدایت پر محکمہ شاہرات کی مشینری اور عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا ہے۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عوام سے اپیل کرتی ہے کہ موجودہ موسمی صورتِ حال کے پیش نظر سفر سے قبل موسم اور سڑکوں کی کیفیت سے متعلق معلومات حاصل کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

پریس ریلیز
اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (SDMA) آزاد جموں و کشمیر
مورخہ: 15 اگست 2025

مظفرآباد، تحصیل پٹہکہ کے علاقے سرلی سچہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع

گزشتہ شام مظفرآباد کی تحصیل پٹہکہ کے علاقے سرلی سچہ میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈز کے نتیجے میں دو سے تین مکانات ملبے تلے دب گئے۔ اس افسوسناک حادثے میں ایک مکان میں مقیم میاں بیوی اپنے چار بچوں سمیت حادثے کا شکار ہوئے۔

وزیرِ اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی ہدایت پر فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، جس میں ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور جموں و کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے رضاکاروں نے حصہ لیا۔

اب تک پانچ لاشیں ملبے سے نکالی جا چکی ہیں جبکہ ایک بچی کی تلاش تاحال جاری ہے۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور آپریشن مکمل ہونے تک سرگرم رہیں گی۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور عوام سے اپیل کرتی ہے کہ شدید بارش اور لینڈ سلائیڈز کے خطرے کے پیش نظر محتاط رہیں اور محفوظ مقامات پر رہائش اختیار کریں۔

پریس ریلیز
اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (SDMA) آزاد جموں و کشمیر
مورخہ: 15 اگست 2025

نیلم، رتی گلی میں 500 سے زائد سیاح شدید بارش، طغیانی اور لینڈ سلائیڈز کے باعث محصور

آزاد جموں و کشمیر کے ضلع نیلم میں گزشتہ رات سے جاری شدید بارش، طغیانی اور لینڈ سلائیڈز کے نتیجے میں رتی گلی اور قریبی مقامات پر 500 سے زائد سیاح پھنس گئے ہیں۔

گزشتہ رات بروقت کارروائی کرتے ہوئے 50 سے 60 سیاح کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ مزید 50 سے 60 سیاح دواریاں سے تقریباً چھ کلومیٹر کے فاصلے پر جبی نامی مقام پر قیام پذیر ہیں۔ باقی تمام سیاح، جن کی تعداد 500 سے 600 کے درمیان بتائی ہے، رتی گلی کیمپ میں موجود ہیں۔

حکومت آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات، پیر مظہر سعید، موقع پر موجود ہیں اور صورتِ حال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر کی خصوصی ہدایات پر SDMA، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج نے مشترکہ ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

آپریشن کے پہلے مرحلے میں جبی میں موجود سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا، اس کے بعد دوسرے مرحلے میں رتی گلی کیمپ سے سیاحوں کا انخلا کیا جائے گا۔
جبی، مین نیلم روڈ، دواریاں کے مقام سے تقریباً 6 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جبکہ رتی گلی کیمپ تقریباً 14 کلومیٹر دور واقع ہے۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عوام سے اپیل کرتی ہے کہ موجودہ موسمی صورت حال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔
مظفرآباد: ایس ڈی ایم۔اے نے حالیہ بارشوں سے نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں

مظفرآباد: آزاد کشمیر میں موسلا دھار بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہ کاریاں، متعدد افراد جان بحق اور لاپتہ

مظفرآباد: ناریان سرلی سچیاں میں کلاوڈ برسٹ، 6 افراد لاپتہ، 3 مکانات بہہ گئے

ضلع باغ کے ایوب آباد میں مکان گرنے سے خاتون جاں بحق

نیلم : رتی گلی جھیل روٹ پر پھنسے 80 سیاح بحفاظت نکال لیے گئے

مظفرآباد: دریائے جہلم، نیلم اور پونچھ میں پانی کی سطح معمول سے بلند، شہریوں کو کناروں سے دور رہنے کی ہدایت

مظفرآباد: لینڈ سلائیڈنگ سے مظفرآباد-ایبٹ آباد روڈ، نیلم روڈ اور دیگر شاہراہوں پر آمد و رفت متاثر

مظفرآباد: محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی
‏خیبرپختونخوا میں سیلاب سے 146 افراد جاں بحق ہونے کی اطلاع

بونیر میں 78

باجوڑ میں 21

بٹگرام میں 15

مانسہرہ میں 14

سوات میں 11

لوئر دیر میں 5

شانگلہ میں 2

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں