سیال شریف کے صاحبزادہ شمس الحق کے تین نواسوں کو تونسہ شریف میں زہر دیا گیا، تینوں جاں بحق پیر آف سیال شریف کے صاحبزادہ شمس الحق کے تین نواسوں کو تونسہ شریف میں زہر دیا گیا، تینوں جاں بحق

سیال شریف کے صاحبزادہ شمس الحق کے تین نواسوں کو تونسہ شریف میں زہر دیا گیا، تینوں جاں بحق

پیر آف سیال شریف کے صاحبزادہ شمس الحق کے تین نواسوں کو تونسہ شریف میں زہر دیا گیا، تینوں جاں بحق
تونسہ شریف: تین کمسن بچوں کو زہر دینے کا شبہ، تینوں

تونسہ شہر کے رہائشی خواجہ غیاث اللہ کے گھر ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔ اہلِ خانہ کے مطابق ان کے تین بیٹوں معین الدین (عمر 4 سال) گل محمد (عمر 2 سال) اور محمد عمر (عمر 15 ماہ) کی طبیعت کل 8 اگست 2025 کو اچانک بگڑ گئی۔ بچوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ منتقل کیا گیا، جہاں گل محمد دم توڑ گیا۔ باقی دو بچوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ملتان چلڈرن ہسپتال ریفر کیا گیا۔

آج ہسپتال ذرائع کے مطابق محمد عمر اور معین الدین بھی جاں بحق ہو گیے، والد خواجہ غیاث اللہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کسی نامعلوم مخالف نے ان کے بچوں کو زہر دیا، جس کے باعث یہ سانحہ پیش آیا۔

پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کارروائی شروع کر دی۔ تونسہ سٹی پولیس ایس ڈی پی او تونسہ کی سربراہی میں موقع پر پہنچ گئے اور اہلِ خانہ سے تفصیلات معلوم کیں۔ پولیس کے مطابق بچوں کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا اور ضابطے کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں