سیالکوٹ میں دلخراش واقعہ: ماں نے بیٹے کے ساتھ مل کر دوسرے بیٹے کو قتل کر دیا

سیالکوٹ میں دلخراش واقعہ: ماں نے بیٹے کے ساتھ مل کر دوسرے بیٹے کو قتل کر دیا

سیالکوٹ کے علاقے ایمن آباد روڈ پر تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ مہر ٹاون میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ایک ماں نے گھریلو تنازعے کے باعث اپنے 20 سالہ بیٹے عبدالعزیز کو اپنے دوسرے بیٹے عبدالرحمن کے ساتھ مل کر بے رحمی سے قتل کر دیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق، ملزمہ ماں نازیہ نے اپنے بیٹے پر کینچی سے وار کرکے اس کی جان لے لی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور تفتیش شروع کر دی۔ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ نیکاپورہ پولیس نے ملزمہ نازیہ اور مقتول کے بھائی عبدالرحمن کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق، ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ واقعہ گھریلو تنازعے کی وجہ سے پیش آیا ہے مزید تفتیش کی جارہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں