وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ 9 مئی میں ملوث پی ٹی آئی کے ارکان کو بڑی لیٹ اور کم سزائیں دی گئی ہیں ۔ 9 مئی میں ملوث پی ٹی آئی کے باقی ارکان کے فیصلے بھی جلد ہوجانے چاہیں ۔

شرقپورشریف : وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے شرقپور میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی میں ملوث پی ٹی آئی کے ارکان کو بڑی لیٹ اور کم سزائیں دی گئی ہیں ۔ فوجی تنصیبات پر حملہ بغاوت کے زمرے میں آتا ہے 9 مئی میں ملوث پی ٹی آئی کے باقی ارکان کے فیصلے بھی جلد ہوجانے چاہیں ۔ چائینہ کے ساتھ ہماری دوستی بہت گہری ہے ہماری حکومت نے سفارت کاری کی اعلی مثال قائم کی ہے اور ساری دنیا ہمارے ساتھ کھڑی ہے ۔ بھارت دنیا میں اکیلا ہوچکا ہے صرف اسرائیل اس کے ساتھ ہے ۔ حکومت نے زائرین کے مسئلے پر بہتر پالیسی بنائی ہے جو مثائل ہیں حل کئے جائیں گے ۔ بھارت کو پاکستان نے عبرتناک شکست دی تھی ۔ چینی کی سپلائی بالکل بہتر ہے جہاں چینی کی شارٹیج ہے وہاں انتظامیہ چینی مہیا کروائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں