صوبائی محتسب نے سی ای او کے الیکٹرک کے مونس علوی کے خلاف ہراسانی کی شکایت پر فیصلہ سنا دیا، مونس علوی کو فوری طور پر سروس سے ہٹانے اور 25 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق ہرجانے کی یہ رقم متاثرہ درخواست گزار کو دی جائے گی۔ جب تک جرمانہ ادا نہیں کیا جاتا، مونس علوی کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک رکھا جائے گا۔ اس سلسلے میں نادرا اور وزارت داخلہ کو بھی باضابطہ طور پر مطلع کر دیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے الزام عائد کیا تھا کہ مونس علوی انہیں رات کے کھانے پر چلنے کے لیے اصرار کرتے تھے اورجملے بھی کستے تھے۔ متاثرہ خاتون نے 2019 میں بطور چیف مارکیٹنگ افسر کے الیکٹرک میں شمولیت اختیار کی تھی۔
