کراچی
24 جولائی 2025
آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد کی سندھ کے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن سے ملاقات
وفد میں اے پی این ایس کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکریٹری جنرل محمد اطہر قاضی شامل
اے پی این ایس کے عہدیداران نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو اخباری صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا
وفد کی جانب سے پرنٹ میڈیا کے حجم میں اضافے، علاقائی و لسانی پریس کی اہمیت پر زور
سندھ حکومت آزادی صحافت اور اخبارات کے کردار کی معترف ہے، شرجیل انعام میمن
پرنٹ میڈیا معاشرے میں شعور اجاگر کرنے اور جعلی خبروں کے خلاف عوام کو درست معلومات فراہم کرنے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، شرجیل انعام میمن
حکومت سندھ اخباری صنعت کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی، شرجیل انعام میمن
اخباری صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے لئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی جائیں گی، شرجیل انعام میمن