پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کو سنائی گئی سزا کو سیاسی انتقام قرار دے کر مسترد کر دیا بیرسٹر گوہر کی پریس کانفرنس

اوسی
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے پارٹی کے اہم رہنماؤں اور کارکنان کو سنائی گئی سزا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے سیاسی انتقام قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔اسلام اباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ یہ فیصلے ملک کے عدالتی نظام پر سوالیہ نشان ہیں جس سے جمہوریت کو بھی شدید نقصان پہنچ گا ۔

وی او
کے پی کے ہاؤس اسلام اباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےچئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ نو مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے اور آئین کے مطابق فیئر ٹرائل کا حق مانگا ہے، مگر عدالتی فیصلے یک طرفہ اور غیر منصفانہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی رہنماؤں کو بغیر ٹھوس ثبوت کے دس دس سال قید کی سزائیں دی گئی ہیں، جس سے عوام کا عدالتوں پر اعتماد ختم ہو چکا ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مقدمات میں پیش کیے گئے گواہان کی شہادتیں ناقابلِ قبول اور جھوٹی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف پی ٹی آئی کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے ملک کا عدالتی بحران ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس نظام کے خلاف آواز اٹھائیں۔بابر اعوان نے عدالتوں کے فیصلوں کو سیاسی دباؤ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے مقدمات میں مجرموں کو سزا نہیں دی جا رہی جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنان کو دہشت گرد قرار دے کر سزائیں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے عدالتوں کی رات گئے فیصلے سنانے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا اور چیف جسٹس سے فیئر ٹرائل کا مطالبہ کیا۔عالیہ حمزہ نے کہا کہ ظلم اور ناانصافی کا نظام کبھی قائم نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنماؤں کو سزا دے کر حکومت کی جانب سے خوفزدہ کرنے کی کوششوں کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام اپنے لیڈروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ججز سے اپنی عزت کا تحفظ کرنے کی اپیل کی۔شیخ وقاص اکرم نے مقدمات میں ثبوتوں کی عدم موجودگی اور جھوٹے الزامات کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کئی فیصلے چار مہینے کے اندر ہونے کی باتیں کرنے والے چیف جسٹس کی ہدایات کے برعکس آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے تمام کارکنوں کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ان سزاؤں کو ہائیر کورٹس میں چیلنج کیا جائے گا۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے واضح کیا کہ یہ فیصلے نہ صرف سیاسی انتقام ہیں بلکہ ملک کی عدلیہ اور جمہوری اداروں کے وقار کو نقصان پہنچانے والے ہیں۔ انہوں نے عدالتوں سے انصاف اور شفافیت کا تقاضا کیا اور عوام سے اس ناانصافی کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں