فیصل آباد میں اربوں روپے کے آن لائن فراڈ کیس میں سابق چیئرمین فیسکو تحسین اعوان کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع دے دی گئی۔
ڈیوٹی جج کنیز فائزہ بھٹی نے وکیل ملک توصیف کی جانب سے دائر طلبی کی درخواست بھی منظور کر لی۔
وکیل کے مطابق، ملزم پہلے ہی سات مقدمات میں عبوری ضمانت پر تھا، پھر بھی نیا مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا گیا۔
یاد رہے کہ 8 جولائی کو تحسین اعوان کی فیکٹری پر چھاپے کے دوران 149 ملکی و غیر ملکی افراد گرفتار کیے گئے تھے۔
