کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلہ پر موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی نالے بہہ نکلے سب سے زیادہ سیلابی پانی چھاچھڑ نالے میں داخل ہوا جو ڈرین کے ذریعے مقررہ راستوں پر رواں دواں رہا مگر راجن پور کے زمینی علاقوں میں فلڈ بند میں چک شہید اور سیم نالے میں بستی ناول کے مقام پر شگاف پڑنے سے پانی کئی دیہات میں داخل ہونے لگا محکمہ انہار کی مشینری نا پہنچنے پر لوگ پھٹ پڑے
دوسری جانب راجن پور شہر سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر محمد پور گم والا روڈ پر اسی سیم نالے پر زیر تعمیر پل سے مٹی موسمیات کے الرٹ کرنے کے باوجود نا ہٹائ گئی جس سے سیم نالہ راجن پور شہر کی سمت ٹوٹ گیا جسے باندھ لیا گیا، تحصیل روجہان میں بھی رودکوہی کے پانی کے اوورکنٹرول ہونے سے کچھی کینال میں شگاف پڑنے سے پانی زمینی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے
لوگوں نے خدشات ظاہر کیے ہیں کہ ابھی تو مون سون کی پہلی بارش سے سیم نالہ میں متعدد جگہوں پر شگاف پڑے ہیں ابھی تو اور بارش ہو نا ہے
ادھر راجن پور کے ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق سے نیوز نے جب بات کی تو ان کا دعویٰ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ
راجن پور کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سیم نالے کے پشتوں کو مضبوط کیا جائے تاکہ لوگ محفوظ رہ سکیں