اسلام آباد میں امارت اسلامیہ کے سفیر کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات
پاکستان میں امارت اسلامیہ افغانستان کے سفیر محترم مولوی سردار احمد شکیب نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت، ٹرانزٹ، افغان مہاجرین، عوامی آمدورفت اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
وزیراعلیٰ گنڈاپور نے افغانستان میں کینسر اسپتال کے قیام اور زراعت کے شعبے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور افغانستان تاریخی، لسانی، قبائلی اور مذہبی رشتوں پر مبنی دیرینہ تعلقات رکھتے ہیں، جنہیں امن، بھائی چارے اور باہمی احترام کی بنیاد پر مزید مضبوط بنایا جانا چاہیے۔