ترکمنستان میں افغانستان کے ناظم الامور حاجی فضل محمد صابر نے پاکستان کی سفیر ڈاکٹر فریال لغاری سے ملاقات

ترکمنستان میں امارت اسلامیہ کے ناظم الامور کی پاکستانی سفیر سے ملاقات

ترکمنستان میں امارت اسلامیہ افغانستان کے ناظم الامور حاجی فضل محمد صابر نے پاکستان کی سفیر ڈاکٹر فریال لغاری سے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر گفتگو کی گئی، جبکہ باہمی تجارتی روابط کے مزید فروغ اور پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو درپیش مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

حاجی فضل محمد صابر نے پاکستان کی جانب سے افغان شہریوں کو ویزا کے حصول میں سہولت فراہم کرنے پر زور دیا، اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔

پاکستانی سفیر ڈاکٹر فریال لغاری نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان خوشگوار تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ امارت اسلامیہ کے مطالبات اور تجاویز کو اپنے ملک کے متعلقہ حکام کے ساتھ شیئر کریں گی۔

ملاقات میں دوطرفہ مسائل کے حل کے لیے روابط کو مزید مضبوط کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں