میاں چنوں میں حیرت انگیز واقعہ: ایک ماہ قبل فوت شدہ شخص زندہ واپس آ گیا!

میاں چنوں میں حیرت انگیز واقعہ: ایک ماہ قبل فوت شدہ شخص زندہ واپس آ گیا!

میاں چنوں کے چک نمبر 20/8R میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں اہلِ علاقہ اور خاندان والے اس وقت حیران و پریشان رہ گئے جب وزیر نامی شخص، جسے ایک ماہ قبل مردہ قرار دے کر دفنا دیا گیا تھا، اچانک زندہ گھر واپس لوٹ آیا۔ذرائع کے مطابق وزیر کی لاش ایک ماہ قبل میاں چنوں سے ملی تھی جس کے بعد اسے دفنا دیا گیا اور اہلِ خانہ نے باقاعدہ سوگ منایا۔ تاہم آج اچانک جب وزیر اپنے گھر پہنچا تو اہل خانہ اور محلہ دار اس غیر معمولی منظر کو دیکھ کر سکتے میں آ گئے۔کچھ لوگ تو وزیر کو دیکھ کر خوفزدہ ہو کر بھاگ گئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ “عوام آگے آگے، مرنے والا پیچھے پیچھے!” کا سماں بن گیا تھا۔
پولیس اور مقامی انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور اس بات کی تحقیق جاری ہے کہ اصل میں دفن ہونے والا شخص کون تھا؟عوام میں حیرت، تجسس اور خوف کی فضا قائم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں