سندھ ہائیکورٹ کراچی سےتعلیم حاصل کرنے کے لیے برطانیہ جانے والے دو طالب علموں کو آف لوڈ کرانے کا معاملہ ،عدالت نے ایف آئی اے امیگریشن حکام سے جواب طلب کرلیا ۔

سندھ ہائیکورٹ

کراچی سےتعلیم حاصل کرنے کے لیے برطانیہ جانے والے دو طالب علموں کو آف لوڈ کرانے کا معاملہ ،عدالت نے ایف آئی اے امیگریشن حکام سے جواب طلب کرلیا

علی حسین اور حسین علی نے ایف آئی اے امیگریشن حکام کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا جہاں عدالت نے ایف آئی اے امیگریشن حکام سے جواب طلب کرلیا سرکاری وکیل کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی گئی عدالت کاکہنا تھا کہ تحریری جواب جمع کرائیں تاکہ پتہ چل سکے طالب علموں کو کیوں روکا گیا ہے، عدالت نے 22 جولائی کو تفصیلی جواب طلب کرلیا وکیل کاکہنا تھا کہ طالب علم حسین علی اور علی حسین 25 جون کو تعلیم حاصل کرنے برطانیہ جارہے تھے، ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ آف لوڈ کردیا گیا،ائیرپورٹ پر حکام نے دونوں طالب علموں کو ہراساں کیا، طالب علموں کو برطانیہ جانے سے روکنے کی وجوہات بھی نہیں بتائی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں