لورالائی
گذشہ رات ژوب کے علاقے ڈب سرہ ڈھاکہ میں قتل ہونے والے مسافروں کی نعشیِ رکنی ہپستال سے ابائی علاقوں کو منتقل کردی گئی مسلح افراد نے بسوں سے دس مسافروں کو اغوا کرلیا تھا شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد ایک کو چھوڑ دیا جبکہ نو کی نعشین پہاڑی سے ملی وزیر اعلی بلوچستان کی واقعے کی مذمت سانحے کو ملک دشمن کاروائیوں کا حصہ قرار دیا یے
وی او
گزشتہ رات مسلح افراد نے کوئٹہ سے پنجاب جانے والی مسافرو بسوں کو ضلع ژوب کے علاقے ڈب سرہ ڈھاکہ میں روک کر تلاشی لی شناختی کارڈ چیک کئے اور دس مسافروں کو اغوا کرلیا بعد میں ایک کو مسافر کو چھوڑ دیا گیا جبکہ نو کی نعشیں قریبی پہاڑی سے ملی جن کو پنجاب بلوچستان کے سرحدی علاقے رکنی ہسپتال مبتقل کیاگیا جن کو اج ابائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا ہے وزیر اعلی بلوچستان سرفرزا بگٹی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا یے کہ سرڈھاکہ میں نہتے مسافروں کا قتل فتنہ الہندوستان کی کھلی دہشتگردی ہے پاکستانی شناخت پر معصوموں کا قتل ناقابل معافی جرم ہے، جواب سخت ہوگا دہشتگردوں نے انسان نہیں، بزدل درندے ہونے کا ثبوت دیا ہےبلوچستان کی مٹی میں بے گناہوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ریاست ان قاتلوں کو زمین کے اندر بھی چھپنے نہیں دے گی، دہشتگردی کے ہر منصوبے کو طاقت، عزم اور اتحاد سے کچلیں گے بلوچستان دشمنوں کے لیے قبرستان بنے گافتنہ الہندوستان کے پروردہ دہشتگردوں کے تمام نیٹ ورک تباہ کریں گے یہ ریاستی جنگ ہے، اس میں دوٹوک فیصلہ ہوگا پاکستانی عوام کے زخموں کا بدلہ لیں گے، دہشت کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق سییکورٹی فورسسز نے سرچ اپریشن شروع کردیا ہے ۔
بلوچستان میں بسوں سے اتر کر بے دردی سے شہید ہونے والوں کی ڈیڈ باڈیز کو کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چوہدری کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد نے کمانڈنٹ اسد چانڈیہ کے ہمراہ وصول کر لیا ہے پنجاب کی باؤنڈری بواٹہ سے بارڈر ملٹری پولیس کے ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد اور کمانڈنٹ محمد اسد خان چانڈیہ شہید ہونے والے نو افراد کو ڈیڈ باڈیز کو وصول کیا
بسوں سے اتر کر پنجاب کی شناخت دیکھ کر شہید ہونے والوں کو تعلق لاہور گجرات خانیوال گوجرانولہ لودھراں ڈیرہ غازی خان چوک قریشی سے ہے
شہید ہونے والے دو بھائی جابر اور عثمان دنیا پور لودھراں کے رہائشی باپ کے جنازے میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔
۔ شہید ہونے والے محمد عرفان ولد غلام اکبر کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے
۔شہید ہونے والے صابر حسین ولد محمد ریاض کا تعلق کامکی گوجرانولہ سے ہے
ڈیرہ غازی خان ۔شہید ہونے والے محمد آصف ولد سلطان کا تعلق چوک قریشی ڈیرہ غازی خان سے ہے
شہید ہونے والے غلام سعید ولد غلام سرور کا تعلق خانیوال سے ہے
شہید ہونے والے محمد جنید کا تعلق لاہور سے ہے
شہید ہونے والے محمد بلال ولد عبد الوحید کا تعلق اٹک سے ہے۔
شہید ہونے والے بلاول کا تعلق گجرات سے ہے۔
سرڈھاکہ میں نہتے مسافروں کا قتل فتنہ الہندوستان کی کھلی دہشتگردی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
پاکستانی شناخت پر معصوموں کا قتل ناقابل معافی جرم ہے، جواب سخت ہوگا،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
دہشتگردوں نے انسان نہیں، بزدل درندے ہونے کا ثبوت دیا ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بلوچستان کی مٹی میں بے گناہوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
ریاست ان قاتلوں کو زمین کے اندر بھی چھپنے نہیں دے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
دہشتگردی کے ہر منصوبے کو طاقت، عزم اور اتحاد سے کچلیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بلوچستان دشمنوں کے لیے قبرستان بنے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
فتنہ الہندوستان کے پروردہ دہشتگردوں کے تمام نیٹ ورک تباہ کریں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
یہ ریاستی جنگ ہے، اس میں دوٹوک فیصلہ ہوگا ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
پاکستانی عوام کے زخموں کا بدلہ لیں گے، دہشت کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بلوچستان کے علاقے سرڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی سفاکانہ کارروائی
دہشتگردوں نے بسوں سے مسافروں کو اتار کر شناخت کے بعد 9 بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کیا، ترجمان بلوچستان حکومت
بے گناہ شہریوں کو بیہمانہ طریقے سے قتل کرنا فتنہ الہندوستان کی کھلی درندگی ہے
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کا فوری ردعمل، جائے وقوعہ پر پہنچ کر دہشتگردوں کا تعاقب کیا، ترجمان بلوچستان حکومت
دہشتگرد رات کی تاریکی میں فرار ہوئے، تعاقب جاری ہے، ترجمان بلوچستان حکومت
سیکیورٹی فورسز کا متاثرہ علاقے میں بھرپور سرچ آپریشن، ترجمان بلوچستان حکومت
حملہ پاکستان کے امن اور یکجہتی پر حملہ ہے، دشمن کی چال ناکام بنائیں گے، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند
بلوچستان کے عوام دشمن کے ناپاک عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں،ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند
ریاست دشمن عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا، ترجمان بلوچستان حکومت
لورالائی دہشتگردوں نے 9 مغوی مسافروں کو قتل کردیا
دہشتگرد لاشیں پہاڑوں میں چھوڑ کر فرار ہو گئے
شہید مسافروں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے
مسافروں کی میتیں سر ڈھاکہ سے ایمبولینسوں کے ذریعے لورالائی منتقل کی جارہی ہیں
وزیر اعظم کی بلوچستان کے علاقے سر ڈھاکہ میں بس سے مسافروں کے اغوا اور ہلاکت کی شدید مذمت
دہشتگردوں سے پوری قوت سے نمٹیں گے. وزیر اعظم
بے گناہ افراد کے خون کا بدلہ لیا جائے گا. وزیر اعظم
نہتے شہریوں کا قتل فتنتہ الہندوستان کی کھلی دہشتگردی ہے. وزیر اعظم
عزم، اتحاد اور طاقت سے دھشت گردی کے ناسور سے نمٹیں اور اس کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے. وزیر اعظم
صدر مملکت آصف علی زرداری کی بلوچستان میں مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت
دہشتگردوں نے بس سے اتار کر معصوم شہریوں کو بے دردی سے قتل کیا —صدر آصف زرداری
یہ بربریت فتنۃ الہندُوستان کی پاکستان میں خونریزی کی گھناؤنی سازش ہے —صدر آصف زرداری
فتنۃ الہندُوستان پاکستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانا چاہتا ہے — صدر آصف زرداری
ہم اپنی سرزمین کو فتنۃ الہندُوستان اور اس کے سہولت کاروں سے ہر صورت پاک کریں گے — صدر مملکت
دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی — آصف زرداری
ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اوران کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں — آصف علی زرداری
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لورالائی اور موسی خیل کے قریب بے گناہ مسافروں پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت
اسپیکر سردار ایاز صادق کا دہشتگردی کا نشانہ بننے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار۔
شہداء کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
معصوم شہریوں پر حملہ انسانیت سوز بربریت کی بدترین مثال ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
دہشتگرد عناصر قومی وحدت اور امن کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق
قوم بھارتی سرپرستی میں ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنانےکے لیےمتحد ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، اسپیکر سردار ایاز صادق
اسپیکر قومی اسمبلی کا شہداء کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی۔
پارلیمان دہشتگردی کے خلاف افواج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
سیکیورٹی فورسز بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خاتمے میں ضرور کامیاب ہونگے، اسپیکر قومی اسمبلی
اسپیکر کا شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی بلوچستان میں 9 مسافروں کے قتل کی شدید مذمت
نہتے مسافروں کا اغواء اور قتل انسانیت سوز اور ناقابلِ برداشت عمل ہے۔چیئرمین سینیٹ
دشمن پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی
ریاست ہر بے گناہ شہری کے خون کا حساب لے گی۔چیئرمین سینیٹ
سید یوسف رضا گیلانی کا جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت، مکمل یکجہتی کا اظہار۔
چیئرمین سینیٹ کی سیکیورٹی اداروں کو مجرموں کی فوری گرفتاری کی ہدایت۔
ایوان بالا متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔سید یوسف رضا گیلانی
ایسے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔چیئرمین سینیٹ
پاکستان کی عوام، افواج اور ادارے دہشتگردی کے خلاف متحد ہیں۔ یوسف رضا گیلانی
*چیر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر روبینہ خالد کی کوئٹہ سے لاہور جانے والی بس کے 9 مسافروں کے اغوا اور قتل کی شدید الفاظ میں مذمت*
لورا لائی کے قریب دہشتگردوں کی جانب سے معصوم مسافروں پر فائرنگ افسوسناک اور ناقابل قبول ہے
سینٹر روبینہ خالد
معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے
سینٹر روبینہ خالد
خون کی ہولی کھیلنے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں
سینٹر روبینہ خالد
شہدا کے درجات کی بلندی کیلیے دعاگو ہوں،پوری قوم شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے
سینٹر روبینہ خالد
دہشتگردی کے خلاف پوری قوم اپنے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے
سینٹر روبینہ خالد
دہشتگردوں کے اس طرح کے بزدلانہ فعل قوم کے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے
سینٹر روبینہ خالد
امن دشمن عناصر کی یہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں
سینٹر روبینہ خالد
پاکستان کی سرزمین پر بہایا گیا ہر بے گناہ کےخون کا حساب لے جائے گا
سینٹر روبینہ خالد