لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر تحریری حکم جاری کردیا عدالت نے نسیپاک کو یلو پروجیکٹ میں کینال روڑ سے درخت نہ کی ہدایت کردی۔ جسٹس شاہد کریم نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا عدالت نے تحریری حکم میں لکھا کہ نیسپاک یلو گرین پروجیکٹ میں کینال روڑ سے درخت کاٹنے کی تجویز نہیں دے گا۔نسیپاک حکومت کو درخت نہ کاٹنے کی تجویز کی رپورٹ عدالت میں بھی جمع کروائے۔کینال روڑ ہمارا حفاظتی ورثہ ہے اس پر سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں۔ای پی اے یلو پروجیکٹ میں انٹرنیشنل ماہرین کی رائے بھی لے۔ایل ڈی اے نے گرین بلڈنگ پالیسی 2025 متعارف کروائی جس کو آئندہ میٹینگ میں منظور کیا جائے گا۔ایل ڈی اے کی رپورٹ کے مطابق گرین بلڈنگ پالیسی 2025 میں بلڈنگز کے نقشہ جات کی منظوری لازمی ہو گی۔ایل ڈی اے کے اقدام قابل تعریف ہیں عدالت نے مزید فیصلے میں لکھا کہ سی بی ڈی کے نمائندوں کے ساتھ ممبر جوڈیشل کمیشن کی میٹینگ ہوئی۔رپورٹ کے مطابق سی بی ڈی نے نئے درخت لگائے ہیں اور اس کو مزید اپ ڈیٹ کیا۔عدالت نے سی ٹی او لاہور کو سروس روڑ بحال کرنے کی ہدایت کی۔عدالت مزید سماعت گیارہ جولائی کو کرے گی
