پاک پتن میں 20 بچوں کی اموات معاملے پر گرفتار کیے گئے سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس اسپتال کے جسمانی ریمانڈ میں مزید دو روز کا اِضافہ کردیا گیا
پاک پتن کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں 20 بچوں کی اموات کا معاملہ، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر گرفتار کیے گئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر، ایم ایس اسپتال عدنان غفار اور میڈیکل آفیسر کو آج پھر علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، مجسٹریٹ نے مزید دو روزہ ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے مُلزمان کو پولیس کے حوالے کردیا