چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا قاسم نون کے وفاقی وزیر بننے کے بعد پہلی بار اپنے آمد والہانہ استقبال

وفاقی وزیر و چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا قاسم نون کے وفاقی وزیر بننے کے بعد پہلی بار اپنے حلقے این اے 153 آمد شجاع آباد کالی پل پر سینکڑوں افراد نے ان کا والہانہ استقبال کیا منوں پھول کی پتیاں نچھاور کی گئیں

حلقہ این اے 153جلالپور پیر والہ سے رانا قاسم نون ایم۔این اے منتخب ہونے کے ان کو چئیر مین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر مقرر کیا گیا رانا قاسم نے عالمی سطح پر کشمیر کے مسلئے کو اجاگر کیا اب حکومت ان کو وفاقی وزیر کا بھی عہدہ دے دیا وفاقی وزیر بنے کے بعد رانا قاسم نون پہلی بار اپنے آبائی حلقے پہنچے جہاں پر جگہ جگہ استقبالی کیمپ لگائے تھے۔ کالی پل شجاع آباد پر سینکڑوں لوگوں نے ان کا تاخیر سے پہنچنے کے باوجود والہانہ استقبال کیا منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور کارکنان نے رانا قاسم نون زندہ باد کے نعرے بھی لگائے شجاع آباد شہر میں رانا قاسم نون کے وفاقی وزیر بنے اور ان کی آبائی حلقے میں آمد پر بڑے بڑے پینا فلکس بھی آویزہ کیے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں