فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، چیف آف آرمی اسٹاف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف ایئر اسٹاف، چیف آف نیول اسٹاف اور پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو اُن کی 26ویں برسی کے موقع پر دلی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
کارگل جنگ 1999 کے دوران، کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے بے مثال جرأت اور وطن سے محبت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ وہ آج بھی مسلح افواج اور پوری قوم کے لیے حوصلے اور جذبے کی علامت ہیں۔
ناقابلِ یقین حالات میں اُن کی شجاعت اور قیادت پاکستان آرمی کی اعلیٰ روایات کی نمائندگی کرتی ہے۔ انہوں نے دشمن کے سامنے ڈٹ کر لڑتے ہوئے اپنی جان وطن پر قربان کی۔
کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی عظیم قربانی خود سپردگی اور فرض شناسی کی علامت ہے جو پاکستان کی مسلح افواج کی بنیاد ہیں۔ اُن کی قربانی کا چراغ آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں روشن ہے اور آئندہ نسلوں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے۔
مسلح افواج اس موقع پر وفاداری، بہادری اور عزت کے اُن اعلیٰ اقدار کو اپنانے کے عزم کی تجدید کرتی ہیں جن کی نمائندگی کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے کی