وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر بھارتی سپانسرڈ خارجی دہشت گردوں کا حملہ 14 جوان شہید 19 بھارتی خوارج جہنم واصل

آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر بھارتی سپانسرڈ خارجی دہشت گردوں کا حملہ

بھارت کی منصوبہ بندی اور سرپرستی میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا

گاڑی پر سوار خود کش حملہ آور کی خود کو سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے سامنے دھماکے سے اڑانے کی کوشش

سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے لیڈنگ گروپ نے بھارتی سپانسرڈ خارجی دہشت گرد کے عزائم ناکام بنا دیے

سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران خارجی دہشت گردوں کا تعاقب کیا گیا،آئی ایس پی آر

شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ،آئی ایس پی آر

علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف اپریشنز جاری رہیں گے،آئی ایس پی آر

وحشیانہ اور بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،آئی ایس پی آر

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ دہشت گردی کے خلاف ڈٹ کر کھڑی رہیں گی،آئی ایس پی آر کے

ہمارے بہادر سپاہیوں اور معصوم شہریوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کو تقویت دیتی ہیں،آئی ایس پی آر

خودکش حملے کے شہدا کے نام

صوبےدار زاہد اقبال عمر 45 سال تعلق ضلع کرک سے تھا

حوالدار سہراب خان عمر 39 سال تعلق نصیراباد سے تھا

شہید حوالدار میاں یوسف کی عمر 41 برس تعلق ضلع بونیر سے تھا

نائیک خطاب شاہ کی عمر 34 سال تعلق ضلع لوئر دیر سے تھا

لانس نائیک اسماعیل کی عمر 32 سال تعلق ضلع نصیر آباد سے تھا

سپاہی روحیل کی عمر 30 سال تعلق ضلع میرپور خاص سے تھا

سپاہی محمد رمضان کی عمر 33 برس تعلق ضلع ڈیرہ غازی خان سے تھا

سپاہی نواب کی عمر 30 سال تعلق ضلع کوئٹہ سے تھا

سپاہی زبیر احمد کی عمر 24 سال تعلق ضلع نصیر آباد سے تھا

سپاہی محمد ساہکی کی عمر 31 برس تعلق ضلع ڈیرہ غازی خان سے تھا

سپاہی ہاشم عباسی کی عمر 20 سال تعلق ضلع ایبٹ آباد سے تھا

سپاہی مدثر اعجاز کی عمر 25 سال تعلق ضلع لیہ سے تھا

سپاہی منظر علی کی عمر 23 برس تعلق ضلع مردان سے تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں