سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں 11 بھارتی سپانسرڈ خوارج مار دئیے ابھی ننرن کو پکڑنے والے میجر سید معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ شہید

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں بھارتی حمائیت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسد آپریشن کیا، جس کے دوران مؤثر کارروائی میں گیارہ بھارتی سپانسرڈ خوارج مارے گئے، جبکہ سات خوارج زخمی ہوئے،،

*آئی ایس پی آر کے مطابق* شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران بہادر افسر میجر سید معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، میجر معیز شہید خوارج کے خلاف متعدد آپریشنز میں جرات اور بہادری سے حصہ لے چکے تھے، علاقے میں کسی بھی ممکنہ بھارتی سپانسرڈ خارجی کومے خاتمے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،،

*اضافی معلومات*

*میجر سید معیذ عباس شاہ شہید* کا تعلق ضلع چکوال سے ہے، میجر سید معیذ عباس شاہ شہید کی عمر 37 سال ہے، اور انہوں نے 14 سال دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا، میجر سید معیذ عباس شاہ شہید کے سوگواران میں اہلیہ اور 2 بیٹے شامل ہیں، 26 سالہ *لانس نائیک جبران اللہ شہید* کا تعلق ضلع بنوں سے ہے، انہوں نے 8 سال تک وطن عزیر کے دفاع کے فرائض سرانجام دیئے ، لانس نائیک جبران اللہ شہید کے سوگواران میں اہلیہ اور 3 بیٹے شامل ہیں،،

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے
سراروغہ میں بھارتی حمائیت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسد آپریشن کیا، جس کے دوران مؤثر کاڑوائی میں گیارہ بھارتی سپانسرڈ خوارج مارے گئے، جبکہ سات خوارج زخمی ہوئے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں