فاروق آباد: لنک نہر کے پل پہ ٹی ایل پی نے بد معاشی کرتے ہوئے رکاوٹیں کھڑی کر کے روڈ بلاک کرکے احتجاجاً دھرنا دے دیا۔انتظامیہ سے مذکرات ناکام

فاروق آباد:
لاہور سرگودھاروڈ پہ کیو بی لنک نہر کے پل پہ ایک مذھبی تنظیم (ٹی ایل پی ) نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے رکاوٹیں کھڑی کر کے روڈ بلاک کردیا اور احتجاجاً دھرنا دے دیا۔انتظامیہ کی طرف سے مذکرات کی کوشش مگر مذاکرات ناکام ہو گئے۔

vo

ایک مذھبی تنظیم نے لاہور سرگودھاروڈ پہ کیو بی لنک نہر کے پل پہ اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے رکاوٹیں کھڑی کر کے روڈ بلاک کر دیا اور دھرنا دے دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے زائد عرصہ قبل انکے ضلعی امیر علامہ طاہر سیفی کو گرفتار کیا گیا, انھیں رہا کیا جائے, جبکہ کارکنوں کی آئے روز گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔جبکہ قادیانیوں کی حمایت سے حکومت گریز کرے اور قانون ناموس رسالت کو نہ چھیڑا جائے۔اس موقع پہ روڈ بلاک ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کر کے عوام کے لئے آسانی پیدا کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں