حافظ آباد میں مخالفین کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔دوگروپوں میں دیرینہ دشمنی چلی آ رہی ہے۔پولیس نے 9 ملزمان کے خؒاف مقدمہ درج کرلیا

حافظ آبادکے علاقہ پھیپھری شاہانہ میں مخالفین کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔نجف شاہ اور آصف شاہ گروپ میں دیرینہ دشمنی چلی آ رہی ہے۔پولیس نے نجف شاہ سمیت نو ملزمان کے خؒاف مقدمہ درج کرلیا

حافظ آبادکے علاقہ پھیپھری شاہانہ میں عرصہ دراز سے نجف شاہ اور آصف شاہ گروپوں میں مقدمہ بازی پر دشمنی چلی آ رہی ہے مقتول آصف علی جو نارووال جیل پولیس کا ملازمین ہے اپنے دوست شہروز کے ہمراہ ڈیوٹی پر جانے کے لیے گھر سے نکلا جہاں ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے آصف علی موقعہ پر جاں بحق ہو گیا جبکہ شہروز کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے نجف شاہ سمیت نو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس زرائع کے مطابق دونوں گروپوں میں عرصہ دراز سے مقدمہ بازی پر دشمنی چلی آ رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں