باغ آ زاد کشمیر
باغ سے گنگا چوٹی جانے والی سیاحوں کی گاڑی بیرپانی کے مقام پہ حادثے کا شکار
چار یمنیوں سمیت چودہ سیاح زخمی
زخمیوں میں مرد عورتیں اور بچے شامل ھیں
زخمیوں کو باغ ڈسٹرکٹ ھسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انک طبی امداد جاری ھے
سیاح باغ سے تفریح کے لئیے سیاحتی مقام گنگا چوٹی جارھے تھے کہ
ہائی ایس گاڑی بیر پانی کے مقام پہ حادثے کا شکار ھو گئی
زخمیوں میں ایک یمنی فیملی کے لوگ بھی شامل ھیں
مقامی لوگوںں نے بروقت پہنچ کر زخمیوں کو ریسکیو کر کے باغ ھسپتال منتقل کیا
ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ھسپتال منتقل کردیا گیا
تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال بیرپانی میں ایمبولینس اور ڈاکٹرز ھونے کے باوجو طبی امداد کی فراہمی کے لئیے زخمیوں کو ڈمپر پہ رکھ کر باغ ڈسٹرکٹ ھسپتال منتقل کیا گیا۔
