اوچ شریف میں کم عمری میں شادی پر پہلا مقدمہ درج ہوا

لیاقت پور تھانہ اوچ شریف میں کم عمری میں شادی پر پہلا مقدمہ درج ہوا ۔مقدمہ میں دلہن، دلہا، نکاح خوان،گواہان اور نکاح رجسٹرار بھی شامل تاحل کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی

وی او

لیاقت پور تھانہ اوچ شریف میں کم عمری میں شادی پر پہلا مقدمہ درج ہوا ہے مقدمہ دلہن، دلہا، نکاح خوان،گواہان اور نکاح رجسٹرار کے خلاف درج کیا گیا ۔جبکہ مقدمہ لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ کے حکم پر لڑکی کے پیدائشی سرٹیفکیٹ اور میڈیکل بورڈ کی رپورٹ آنے پر کیا گیا ہے پولیس رپورٹ کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں بچی کی عمر 14 سے 15 سال ثابت ہوئی ہے ۔ لڑکی نے گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی ۔لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ میں لڑکی کی والدہ نے رٹ پٹیشن دائر کی تھی ۔عدالتی فیصلے کے مطابق نابالغ لڑکی کو دارالامان منتقل کردیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں