او سی
ایبٹ آباد تھانہ میرپور کی حدود شادی کی تقریب میں خواجہ سراء قتل دوسرا شدید زخمی ،خواجہ سراء کمیونٹی کا تھانہ کے باہر شاہراہ قراقرم پر احتجاجی مظاہرہ
وی او
ایبٹ آباد تھانہ میرپور کی حدود ناڑی روڈ پر شادی کی تقریب میں ملزم ملک توقیر صراف نے خواجہ سراء زیبی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں زیبی موقع پر ہی دم توڑ گئی جب کہ دوسری ساتھی بینش فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گئی۔ پولیس نے زخمی بینش کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا اور لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی، پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم اور خواجہ سراء آپس میں دوست تھے جبکہ ملزم کی کچھ تصاویر خواجہ سراء کے موبائل فون میں تھی جس پر ملزم کو رنج تھا ۔ادھر وقوعہ کے بعدخواجہ سراء کمیونٹی نے تھانہ میرپور کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔اور سڑک کو ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ خواجہ سراء کمیونٹی نےایبٹ آباد شہر میں ہونے والے واقعہ کے بعد افسوس کا اظہار کیا اور پولیس سے ملزم کو قانون کے مطابق سزا دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ خواجہ سراء زیبی پنجاب کے ضلع سرگودھا بھیرہ کی رہائشی تھی