پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی کی گجرات میں ایک سال کے بعد میڈیا سے گفتگو میں افواج پاکستان کو خراج تحسین “پاک فوج نے دلیری کے ساتھ بھارت کے ساتھ جنگ میں مقابلہ کیا” عمران خان کا ذکر تک نہیں کیا

مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی کی گجرات میں نماز عیدالاضحی کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو
اسرائیل کی فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم و زیادتی کا تمام بڑے ممالک کو نوٹس لینا چاہئے: چودھری پرویزالٰہی
اسرائیلی دہشت گرد چھوٹے بچوں پر بم مار رہے ہیں ان کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں: چودھری پرویزالٰہی
پوری امت مسلمہ دلیری کے ساتھ اسرائیلی دہشت گردی کا مقابلہ کرے: چودھری پرویزالٰہی
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں کی مدد فرمائے: چودھری پرویزالٰہی
افواج پاکستان نے جس دلیری کے ساتھ بھارت کے ساتھ جنگ میں مقابلہ کیا اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں: چودھری پرویزالٰہی
پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے کہ پاکستانی فضائیہ نے بھارت پر جنگی برتری ثابت کر دی ہے: چودھری پرویزالٰہی
نریندر مودی جنوبی ایشیاء کے امن و سکون کیلئے خطرہ بنتے جا رہے ہیں: چودھری پرویزالٰہی
نریندر مودی کی انتہا پسندانہ سوچ اور جنگی جنون برصغیر کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر سکتے ہیں: چودھری پرویزالٰہی
اقوام متحدہ کو نریندر مودی کے غیر ذمہ دارانہ بیانات اور اقدامات کا از خود نوٹس لینا چاہئے: چودھری پرویزالٰہی
بھارت کی حد تک تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی پارٹیاں اور ادارے تمام تر سیاسی اختلافات کے باوجود ایک پیج پر ہیں: چودھری پرویزالٰہی
پاکستانی فضائیہ نے اپنی جنگی مہارت اور جانبازی سے ستمبر 1965ء کی یاد تازہ کر دی: چودھری پرویزالٰہی
نریندر مودی پاکستان کو فتح کرنے کے خواب دیکھنا بند کر دے: چودھری پرویزالٰہی
بھارت اپنی شکست کا تاثر ختم کرنے کیلئے کوئی نیا ایڈونچر کر سکتا ہے: چودھری پرویزالٰہی
مسئلہ کشمیر کا فوری اور منصفانہ حل پائیدار عالمی امن کیلئے بھی ضروری ہو چکا ہے: چودھری پرویزالٰہی
امریکی صدر ٹرمپ اگر مسئلہ کشمیر کرا سکتے ہیں تو ضرور کروائیں: چودھری پرویزالٰہی
جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی ماحول ختم نہیں ہو گا: چودھری پرویزالٰہی
پاکستان کی زراعت اور خوشحالی سندھ طاس معاہدے سے جڑے ہوئے ہیں: چودھری پرویزالٰہی
سندھ طاس معاہدے کومعطل کرنا پاکستان کو زرعی طور پر تباہ کرنے کی سازش ہے: چودھری پرویزالٰہی
سندھ طاس معاہدہ کی بحالی تک یہ نہیں کہا جا سکتا کہ جنگ ختم ہو چکی ہے: چودھری پرویزالٰہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں