ایک خاتون کی شکایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس میڈم انعم حفیظ کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سنانواں سنٹر پر خفیہ دورہ
سادہ برقعہ پہن کر عام خاتون بن کر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میڈم انعم حفیظ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سنانواں سنٹر پر پہنچ گئی
سرپرائز اور خفیہ وزٹ ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخآری کی ہدایت پر کیا گیا
مظفرگڑھ سنٹر کے بعد سنانواں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، سنانواں سنٹر کا خفیہ دورہ کیا گیا
دورے کے دوران دیکھا گیا کہ مرکز پر عوام کی بڑی تعداد موجود تھی لیکن ادائیگی کا کوئی مناسب قطار یا ٹوکن سسٹم موجود نہیں تھا جس پر سرکاری تعطیل کے بعد ایک دن کا ٹائم دے دیا گیا
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میڈم انعم حفیظ
کل خفیہ دورے کے دوران ایک نجی شخص کو موقع پر کمیشن لیتے ہوئے پکڑا گیااس کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس سے فوری رابطہ کیا گیا ہے اور ایف آئی آر درج کرائی گئی جس کا آج رزلٹ واضح طور پر ملا اور کمیشن مافیا سے سنانواں سنٹر پر نجات پائی گئی
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میڈم انعم حفیظ
انتظامات کو مزید بہتر کرنے کے لئے سنٹر انچارج کو فوری طور پر عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کئے عوام کی سہولت کے لیے اضافی ٹینٹ لگوانے کے انتظامات کیے جائیں
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میڈم انعم حفیظ
عوام سے گزارش ہے کہ قطار کا خیال رکھیں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر ضلعی انتظامیہ یا قریبی تھانے کو دیں
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو میڈم انعم حفیظ