راولپنڈی جی ایچ کیو حملہ کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت 21 جون تک ملتوی سماعت کے دوران مقدمہ کے مدعی سب انسپکٹر محمد ریاض کا بیان قلمبند کرلیا گیا سب انسپکٹر محمد ریاض استغاثہ کے اہم ترین گواہ ہیں،مدعی مقدمہ کے ساتھ،چشم دید گواہ بھی ہیں سماعت کے دوران شبلی فراز،زرتاج گل،امجد خان نیازی،عثمان ڈار،فواد چوہدری سمیت متعدد ملزمان عدالت پیش ہوئےتھے
V/O
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں مقدمہ کی سماعت اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے کی محمد ریاض نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی میٹنگ میں ڈی وی ڈیز سمیت پیمرا اور ایف آئی اے سے موصول دیگر شواہد بڑی سکرین پر چلائے گئے،تمام شواہد کو دیکھنے پر ثابت ہوا،پی ٹی آئی بطور جماعت ملک میں افواج،ریاستی اداروں،کے خلاف نفرت پھیلانے میں ملوث ہے،پی ٹی آئی بطور جماعت ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانا چاہتی ہے،محمد ریاض نے بیان میں بتایا کہ بانی پی ٹی ائی،شہریاد آفریدی کی اشتعال انگیز تقاریر موقع اور اطراف سے متعلق یو ایس بیز اور ڈی وی ڈیز میری موجودگی میں قبضہ میں لی گئیں،سماعت کے آغاز اور محمد ریاض کے بیان کے دوران وکلاء صفائی کا عدالت میں ہنگامہ اور نعرے بازی کی وکلاء صفائی کے ہنگامہ پر اے ٹی سی جج کا اظہار برہمی،جج امجد علی شاہ نے سخت آرڈر لکھوا دیا عدالت نے کہا وکلاء صفائی نے عدالت میں ہنگامہ آرائی کی،جان بوجھ عدالتی کارروائی روکنے کی کوشش کی،وکلاء صفائی سینئر وکلا سلمان اکرم راجہ کو عدالت بلانے پر اصرار کرتے رہے وکلا نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کو اندر نہ بلایا گیا تو عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیں گے،سلمان اکرم راجہ کو اندر بلانے کی استدعا پر پراسکیوشن نے اعتراض کیا،پراسیکیوٹر ظہیر عباس شاہ نے بتایا کہ سلمان اکرم راجہ اس کیس کی پیروی نہیں کرنے اتے،بلکہ پرتشدد احتجاج کی منصوبہ بندی کے لئے اندر آنا چاہتا ہے سلمان اکرم راجہ نے اس کیس میں ایک دن بھی عدالت کی معاونت نہیں کی،بانی نے اعلان کیا کہ وہ ملک بھر میں احتجاج کو جیل سے لیڈ کریں گے،پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت میں کہا کہ سلمان اکرم راجہ اسی منصوبہ کو مکمل اور منصوبہ بندی کرنے کے لئے جیل کے اندر آنا چاہتے ہیں،یہاں عدالتی کارروائی کے دوران سیاسی میٹنگ نہیں ہو سکتی،سلمان راجہ ریاست اور ریاستی اداروں سازش مجرمانہ کرنے کے لئے بانی پی ٹی آئی سے صلاح مشورہ کرنا چاہتے ہیں،وکلاء صفائی کے احتجاج کے باعث پراسیکویشن کے دو گواہ سب انسپکٹر سلیم قریشی اور منظور کے بیانات قلمبند نہ ہو سکےوکلاء صفائی کو احتجاج پر عدالت نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیاسماعت کے دوران کنونئیر جے آئی ٹی ایس پی فیصل سلیم بھی عدالت پیش ہوئےعدالت طلبی کے باوجود ایس ایس پی انویسٹیگیشنز راولپنڈی عدالت پیش نہ ہوئیں سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا گیاسماعت کے دوران شبلی فراز،زرتاج گل،امجد خان نیازی،عثمان ڈار،فواد چوہدری سمیت متعدد ملزمان عدالت پیش ہوئے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 21 جون تک ملتوی کردی گئی