آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس سردار لیاقت حسین نئے چیف جسٹس تعینات کردیئے گئے قائمقام چیف جسٹس کی تقرر سے متعلق تمام افواہیں اور قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں،وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف شریف نےچیف جسٹس صداقت حسین راجہ کی ریٹائرمنٹ منٹ کے نتیجہ میں خالی ہونے والے چیف جسٹس کے منصب پر جسٹس سردار لیاقت حسین کی تعیناتی کی منظوری دیکر آئینی تقاضے پورے کردیئے ۔چیف جسٹس صداقت حسن راجہ 8 جون کو عید کی تعطیلات کے دوران پیرانہ سالی کے باعث ریٹائر ہوجائیں گے ۔نئے چیف جسٹس سردار لیاقت حسین کی تقریب حلف برداری عید الاضحی کے بعد ہو گی ۔
